کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کے جہنم میں داخل نہ ہونے کی نفی کا
حدیث نمبر: 7120
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ بِعَسْقَلانَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهِبٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ عَبْدًا لِحَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَيَدْخُلَنَّ حَاطِبٌ النَّارَ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَذَبْتَ ، إِنَّهُ لا يَدْخُلُهَا ، فَإِنَّهُ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حاطب بن ابوبلتعہ رضی اللہ عنہ کا غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حاطب ضرور جہنم میں داخل ہوں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم نے جھوٹ کہا: ہے وہ جہنم میں داخل نہیں ہو گا کیونکہ وہ غزوہ بدر اور صلح حدیبیہ میں شریک ہوا ہے۔