کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس مدت کا جو عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گزاری
حدیث نمبر: 7118
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهِيَ بِنْتُ سِتٍّ ، وَأُدْخِلَتْ عَلَيْهِ وَهِيَ ابْنَةُ تِسْعٍ ، وَمَكَثَتْ عِنْدَهُ تِسْعًا " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : إِلَى هَا هُنَا هُمُ الْمُهَاجِرُونَ مِنْ قُرَيْشٍ ، وَإِنَّا نَذْكُرُ بَعْدَ هَؤُلاءِ حُلَفَاءَ قُرَيْشٍ إِنِ اللَّهُ يَسَّرَ ذَلِكَ وَسَهَّلَهُ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کی اس وقت ان کی عمر چھ سال تھی جب ان کی رخصتی ہوئی اس وقت ان کی عمر نو سال تھی اور وہ نو سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہیں۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہاں تک قریش سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کا تذکرہ تھا، اب ہم اس کے بعد قریش کے حلیف لوگوں کا تذکرہ کریں گے اگر اللہ تعالیٰ نے اسے آسان کیا اور اسے سہل کیا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين / حدیث: 7118
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر (7055). تنبيه!! رقم (7055) = (7097) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 7074»