کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس خبر کا جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں بیوی تھیں نہ کہ آخرت میں
حدیث نمبر: 7094
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ الْمَكِّيُّ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَ بِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خِرْقَةِ حَرِيرٍ ، فَقَالَ : " هَذِهِ زَوْجَتُكَ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں سیدنا جبرائیل مجھے (یعنی میری تصویر کو) لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے (وہ تصویر) ایک ریشمی کپڑے میں تھی سیدنا جبرائیل نے کہا: یہ دنیا اور آخرت میں آپ کی زوجہ محترمہ ہیں۔