کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس بیان کا کہ عمار کا قتال اس جھنڈے کے ساتھ تھا جس کے ساتھ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ کی
حدیث نمبر: 7080
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَمَةَ ، يَقُولُ : رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَوْمَ صِفِّينَ شَيْخٌ آدَمَ طُوَالٌ ، أَخَذَ الْحَرْبَةَ بِيَدِهِ ، وَيَدُهُ تَرْعُدُ ، فَقَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَقَدْ قَاتَلْتُ بِهَذِهِ الرَّايَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، وَهَذِهِ الرَّابِعَةُ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَوْ ضَرَبُونَا حَتَّى يَبْلُغُوا بِنَا سَعْفَاتِ هَجَرَ ، عَرَفْنَا أَنَّ مُصْلِحِينَا عَلَى الْحَقِّ ، وَأَنَّهُمْ عَلَى الْبَاطِلِ " .
عبداللہ بن سلمہ بیان کرتے ہیں: جنگ صفین کے دن میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ گندمی رنگ کے دراز قامت عمر رسیدہ شخص تھے انہوں نے اپنے ہاتھ میں نیزہ پکڑا ہوا تھا اور ان کا ہاتھ کانپ رہا تھا۔ انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں نے اس جھنڈے کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین مرتبہ جہاد میں حصہ لیا ہے اور یہ چوتھی مرتبہ ہے، اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر وہ لوگ ہمیں مارتے رہیں، یہاں تک کہ ہمیں لے کر ہجر کی کھجوروں تک پہنچ جائیں، تو ہم یہ مان لیں گے کہ ہمارے مصلحین حق پر ہیں اور یہ لوگ باطل پر ہیں۔