کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اس سبب کا ذکر جس کی بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی
حدیث نمبر: 7072
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : رَأَيْتُ فِيَ الْمَنَامِ سَرَقَةً مِنْ حَرِيرٍ لا أَهْوِي بِهَا إِِلَى مَكَانٍ فِي الْجَنَّةِ إِِلا طَافَتْ بِي إِِلَيْهِ ، فَقَصَصْتُهَا عَلَى حَفْصَةَ ، فَقَصَّتْهَا حَفْصَةُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِِنَّ أَخَاكَ رَجُلٌ صَالِحٌ ، أَوْ قَالَ : إِِنَّ عَبْدَ اللَّهِ رَجُلٌ صَالِحٌ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے خواب میں ریشم کا کپڑا دیکھا میں جنت میں جس بھی جگہ جاتا وہ میرے ساتھ وہاں چلا جاتا۔ میں نے یہ واقعہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو سنایا۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے یہ واقعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا بھائی نیک آدمی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک عبدالله نیک آدمی ہے۔