کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس بیان کا کہ ابن مسعود اپنی روش اور سیرت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھتے تھے
حدیث نمبر: 7063
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَمُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ، قَالَ : قُلْنَا لِحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ : أَنْبِئْنَا بِرَجُلٍ قَرِيبِ الْهَدْيِ وَالسَّمْتِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَأْخُذُ عَنْهُ ؟ فَقَالَ : " مَا أَعْرِفُ أَقْرَبَ سَمْتًا وَهَدْيًا وَدَلا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ حَتَّى يُوَارِيهِ جِدَارُ بَيْتِهِ ، وَلَقَدْ عَلِمَ الْمَحْفُوظُونَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ مِنْ أَقْرَبِهِمْ إِِلَى اللَّهِ وَسِيلَةً " .
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں کسی ایسے شخص کے بارے میں بتائیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت اور آپ کے طور طریقے سے سب سے زیادہ قریب ہو تاکہ ہم اس سے وہ چیز حاصل کر لیں، تو انہوں نے فرمایا: میں ایسے کسی شخص سے واقف نہیں ہوں جو ابن ام عبد سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طور طریقوں اور آپ کی رہنمائی اور آپ کی دلالت سے زیادہ قریب ہو، یہاں تک کہ ان کے گھر کی دیوار انہیں چھپا لے (یعنی گھر کے باہر کے معاملات میں سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے محفوظ لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ابن ام عبد، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وسیلہ ہونے کے اعتبار سے سب سے زیادہ قریب ہیں۔