کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس بیان کا کہ اسامہ بن زید اپنے والد کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے محبوب لوگوں میں سے تھا
حدیث نمبر: 7059
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلادٍ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَمَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ عَلَى قَوْمٍ ، فَطَعَنُوا فِي إِِمَارَتِهِ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِِنْ تَطْعَنُوا فِي إِِمَارَتِهِ ، فَقَدْ طَعَنْتُمْ فِي إِِمَارَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلِهِ ، وَايْمُ اللَّهِ ، لَقَدْ كَانَ خَلِيقًا لِلإِِمَارَةِ ، وَإِِنْ كَانَ لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِِلَيَّ ، وَإِِنَّ هَذَا لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِِلَيَّ مِنْ بَعْدِهِ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو کچھ لوگوں کا امیر مقرر کیا ان لوگوں نے ان کے امیر ہونے کے بارے میں الجھن کا اظہار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس کے امیر ہونے کے بارے میں الجھن کا اظہار کر رہے ہو، تو اس سے پہلے تم نے اس کے باپ کے امیر ہونے کے بارے میں بھی الجھن کا اظہار کیا تھا اللہ کی قسم وہ امیر ہونے کے لائق تھا اور میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تھا اور اس کے بعد یہ میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہے۔