کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی کا کہ مجزز نے اسامہ کے بارے میں جو کہا
حدیث نمبر: 7057
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْرُورًا ، فَقَالَ : يَا عَائِشَةُ ، أَلَمْ تَرَِيْ إِِلَى مُجَزِّزٍ الْمُدْلِجِيِّ دَخَلَ عَلَيَّ " فَرَأَى أُسَامَةَ وَزَيْدًا عَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ قَدْ غَطَّيَا رُءُوسَهُمَا ، وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا ، فَقَالَ : إِِنَّ هَذِهِ الأَقْدَامَ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ " .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں خوشی کے عالم میں داخل ہوئے آپ نے فرمایا: اے عائشہ کیا تمہیں پتہ چلا ہے کہ مجز زمد لجی میرے پاس آیا اس نے اسامہ اور زید کو دیکھا کہ ان کے جسم پر چادر موجود تھی جس نے سر ڈھانپا ہوا تھا اور ان کے پاؤں نمایاں ہو رہے تھے، تو اس نے کہا: یہ پاؤں باپ بیٹے کے ہیں۔