کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اس بیان کا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سونے سے بنی جبہ پہننا اس سے پہلے تھا جب اللہ تعالیٰ نے اسے مردوں کے لیے حرام کیا
حدیث نمبر: 7038
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَعْلَبَةَ بْنِ سَوَاءٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، " أَنَّ أُكَيْدِرَ دُومَةَ أَهْدَى إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةَ سُنْدُسٍ ، فَلَبِسَهَا وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُحَرَّمَ الْحَرِيرُ " ، فَتَعَجَّبَ النَّاسُ مِنْ حُسْنِهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ أَحْسَنُ مِنْهَا فِي الْجَنَّةِ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دومہ (کے حکمران) اکیدر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریشم سے بنا ہوا جبہ بھیجا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا یہ ریشم کے حرام قرار دیئے جانے سے پہلے کی بات ہے۔ لوگ اس کی خوبصورتی سے حیران ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے زیادہ خوبصورت ہیں۔