کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: - ذکر عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت
حدیث نمبر: 7024
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُكْرَمِ بْنِ خَالِدٍ الْبَرْتِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ بَشِيرِ بْنِ فَاكِهٍ السُّلَمِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ خِرَاشٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ : جَاءَ عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَنْ قُتِلَ الْيَوْمَ دَخَلَ الْجَنَّةَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لا أَرْجِعُ إِِلَى أَهْلِي حَتَّى أَدْخُلَ الْجَنَّةَ ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : يَا عَمْرُو ، لا تَألَّ عَلَى اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَهْلا يَا عُمَرُ " فَإِِنَّ مِنْهُمْ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لأَبَرَّهُ : مِنْهُمْ عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ ، يَخُوضُ فِي الْجَنَّةِ بِعَرْجَتِهِ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں غزوہ احد کے دن حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آج جو شخص شہید ہو جائے وہ جنت میں داخل ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں اپنے گھر والوں کی طرف واپس نہیں جاؤں گا بلکہ جنت میں داخل ہوں گا، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے عمرو تم اس پر اللہ کے نام کی قسم نہ اٹھاؤ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمر رہنے دو کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں اگر وہ اللہ کے نام کی قسم اٹھا لیں تو اللہ تعالیٰ وہ کام پورا کروا دیتا ہے اور ان میں سے ایک عمرو بن جموح ہے (بعد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا) وہ جنت کے تالاب میں غوطے لگا رہا ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين / حدیث: 7024
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر الحديث المتقدم. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6985»