کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر کہ فرشتوں نے عبد اللہ بن عمرو بن حرام پر اپنے پروں سے سایہ کیا یہاں تک کہ اسے دفن کیا گیا
حدیث نمبر: 7021
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ : لَمَّا قُتِلَ أَبِي يَوْمَ أُحُدٍ ، جَعَلْتُ أَبْكِي وَأَكْشِفُ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ ، وَجَعَلَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَوْنِي ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَبْكِهِ ، مَا زَالَتِ الْمَلائِكَةُ بِأَجْنِحَتِهَا تُظِلُّهُ حَتَّى دَفَنْتُمُوهُ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب غزوہ احد کے موقع پر میرے والد شہید ہو گئے تو میں رونے لگا میں ان کے چہرے سے کپڑا ہٹانے لگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے مجھے اس سے منع کرنا شروع کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر نہ روؤ جب تک تم اسے دفن نہیں کر دیتے فرشتے اپنے پروں کے ذریعے مسلسل اس پر سایہ کیے رہیں گے۔