کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر بیان کہ خدیجہ جنت کے لوگوں میں سے جنت کی بہترین عورتوں میں سے ہیں
حدیث نمبر: 7010
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي فُرَاتٍ ، عَنْ عِلْبَاءَ بْنِ أَحْمَرَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : خَطَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الأَرْضِ خُطُوطًا أَرْبَعَةً ، قَالَ : أَتَدْرُونَ مَا هَذَا ؟ قَالُوا : اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَفْضَلُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ : خَدِيجَةُ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ ، وَمَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ ، وَآسِيَةُ بِنْتُ مُزَاحِمٍ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَاتَتْ خَدِيجَةُ بِمَكَّةَ قَبْلَ هِجْرَةِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى الْمَدِينَةِ بِثَلاثِ سِنِينَ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے زمین پر چار لکیریں کھینچیں۔ آپ نے دریافت کیا: کیا تم یہ بات جانتے ہو یہ کیا ہے۔ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اہل جنت کی خواتین میں سب سے افضل خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد، مریم بنت عمران اور آسیہ بنت مزاحم ہیں جو فرعون کی اہلیہ تھی۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال مکہ میں ہی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے) مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے سے تین سال پہلے ہوا تھا۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال مکہ میں ہی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے) مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے سے تین سال پہلے ہوا تھا۔