کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے خدیجہ کے دوستوں کے ساتھ ان کی وفات کے بعد برتاؤ کی پابندی کی
حدیث نمبر: 7006
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ الْعَسْكَرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِِذَا ذَبَحَ الشَّاةَ ، يَقُولُ : اذْهَبُوا بِذِي إِِلَى أَصْدِقَاءِ خَدِيجَةَ ، قَالَتْ : فَأَغْضَبْتُهُ يَوْمًا ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِِنِّي رُزِقْتُ حُبَّهَا " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بکری ذبح کرتے تھے تو یہ فرماتے تھے: اس کا کچھ حصہ خدیجہ کی سہیلیوں کی طرف لے جاؤ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک دن میں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی محبت مجھے دی گئی ہے۔