حدیث نمبر: 7002
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَشْرَةٌ فِي الْجَنَّةِ : أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ ، وَابْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّةِ ، وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فِي الْجَنَّةِ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : لَيْسَ ذِكْرُ أَبِي عُبَيْدَةَ أَنَّهُ فِي الْجَنَّةِ مَضْمُومًا إِِلَى الْعَشَرَةِ إِِلا فِي هَذَا الْخَبَرِ ، وَهَؤُلاءِ الَّذِينَ ذَكَرْنَاهُمْ مِنْ أَوَّلِ هَذَا النَّوْعِ إِِلَى هَذَا الْمَوْضِعِ هُمْ أَفْضَلُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَنَا أَذْكُرُ بَعْدَ هَؤُلاءِ مَنْ رُوِيَتْ لَهُ فَضِيلَةٌ صَحِيحَةٌ ، وَكَانَ مَوْتُهُ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى أَنْ قَبَضَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى جَنَّتِهِ إِِنْ يَسَّرَ اللَّهُ ذَلِكَ وَشَاءَهُ .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” دس لوگ جنتی ہیں ابوبکر جنتی ہے، عمر جنتی ہے، عثمان جنتی ہے، علی جنتی ہے، زبیر جنتی ہے، طلحہ جنتی ہے، ابن عوف جنتی ہے، سعد جنتی ہے، سعید بن زید جنتی ہے اور ابوعبیدہ بن جراح جنتی ہے۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوعبیدہ کے جنتی ہونے کا ذکر عشرہ مبشرہ میں صرف اسی روایت میں مذکور ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کا ذکر ہم نے اس قسم کے آغاز میں اس مقام پر کیا ہے یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے زیادہ فضیلت رکھنے والے لوگ ہیں اب ان کے بعد ان حضرات کا ذکر کروں گا جن کی فضیلت کے بارے میں مستند روایات منقول ہیں اور ان کا انتقال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہو گیا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مبارکہ) کو قبض کر کے اسے جنت کی طرف منتقل کر دیا اگر اللہ تعالیٰ نے یہ چیز آسان کی اور یہ چاہا (تو میں اس طرز پر ان کا ذکر کروں گا)