کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت، اور یہ ہوا
حدیث نمبر: 6993
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَوْضِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَخْنَسِ ، أَنَّهُ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَذَكَرَ الْمُغِيرَةُ عَلِيًّا ، فَنَالَ مِنْهُ ، فَقَامَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، فَقَالَ : أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي سَمِعْتُهُ ، يَقُولُ : " عَشْرَةٌ فِي الْجَنَّةِ : النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنَّةِ ، وَأَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ ، وَطَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ فِي الْجَنَّةِ ، وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ فِي الْجَنَّةِ ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَلَوْ شِئْتُ لَسَمَّيْتُ الْعَاشِرَ ، قَالُوا : مَنْ هُوَ ؟ فَسَكَتَ ، فَقَالُوا : مَنْ هُوَ ؟ فَقَالَ : سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ " .
عبدالرحمن بن اخنس بیان کرتے ہیں: وہ مسجد میں موجود تھے مغیرہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے ان کی شان میں گستاخی کی تو سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے وہ بولے: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات گواہی دے کر کہتا ہوں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” دس لوگ جنتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنتی ہیں، ابوبکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں، عثمان جنتی ہیں، علی جنتی ہیں، طلحہ بن عبیداللہ جنتی ہیں، زبیر بن عوام جنتی ہیں، سعد بن مالک جنتی ہیں اور عبدالرحمن بن عوف جنتی ہیں (پھر سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا:) اگر میں چاہوں تو دسویں آدمی کا نام بھی لے سکتا ہوں۔ لوگوں نے دریافت کیا: وہ کون ہے؟ تو وہ خاموش رہے۔ لوگوں نے دریافت کیا: وہ کون ہے؟ تو انہوں نے بتایا: سعید بن زید (یعنی وہ خود) “