کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر خبر جو واضح کرتی ہے کہ یہ چاروں جو ہم نے پہلے ذکر کیے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت ہیں
حدیث نمبر: 6976
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، قَالا : حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَنْ عَلِيٍّ فِي مَنْزِلِهِ ، فَقِيلَ لِي ذَهَبَ يَأْتِي بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِِذْ جَاءَ ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَخَلْتُ ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْفِرَاشِ ، وَأَجْلَسَ فَاطِمَةَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَلِيًّا عَنْ يَسَارِهِ ، وَحَسَنًا وَحُسَيْنًا بَيْنَ يَدَيْهِ ، وَقَالَ : " إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا سورة الأحزاب آية 33 ، اللَّهُمَّ هَؤُلاءِ أَهْلِي " ، قَالَ وَاثِلَةُ : فَقُلْتُ مِنْ نَاحِيَةِ الْبَيْتِ : وَأَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ أَهْلِكَ ؟ قَالَ : وَأَنْتَ مِنْ أَهْلِي ، قَالَ وَاثِلَةُ : إِِنَّهَا لَمِنْ أَرْجَى مَا أَرْتَجِي .
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے گھر میں ان کے بارے میں دریافت کیا: تو مجھے یہ بتایا گیا کہ وہ گئے ہوئے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آئیں گے پھر وہ آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے اندر تشریف لے آئے، میں بھی اندر آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بچھونے پر تشریف فرما ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اپنے دائیں طرف اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنے بائیں طرف، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو اپنے آگے بٹھا لیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ آیت تلاوت کی) ” اے اہل بیت اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ تم سے گندگی کو دور کر دے اور تمہیں اچھی طرح سے پاک و صاف کر دے۔ “ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اے اللہ! یہ میرے اہل بیت ہیں۔
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے گھر کے کنارے سے کہا: یا رسول اللہ! میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی میرے اہل بیت میں سے ہو۔ سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں جس چیز کی امید کر سکتا تھا یہ ان میں سب سے زیادہ قابل دید چیز تھی۔
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے گھر کے کنارے سے کہا: یا رسول اللہ! میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی میرے اہل بیت میں سے ہو۔ سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں جس چیز کی امید کر سکتا تھا یہ ان میں سب سے زیادہ قابل دید چیز تھی۔