کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر کہ اللہ جل وعلا کی حسین بن علی سے محبت کرنے والوں کے لیے محبت کی تصدیق
حدیث نمبر: 6971
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ ، عَنْ يَعْلَى الْعَامِرِيِّ ، أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى طَعَامٍ دُعُوا لَهُ ، فَإِِذَا حُسَيْنٌ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ ، فَاسْتَقْبَلَ أَمَامَ الْقَوْمِ ، ثُمَّ بَسَطَ يَدَهُ فَجَعَلَ الصَّبِيُّ يَفِرُّ هَا هُنَا مَرَّةً وَهَهُنَا مَرَّةً ، وَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُضَاحِكُهُ ، حَتَّى أَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَجَعَلَ إِِحْدَى يَدَيْهِ تَحْتَ ذَقْنِهِ وَالأُخْرَى تَحْتَ قَفَاهِ ، ثُمَّ قَنَّعَ رَأْسَهُ فَوَضَعَ فَاهُ عَلَى فِيهِ فَقَبَّلَهُ ، وَقَالَ : " حُسَيْنٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ ، أَحَبَّ اللَّهُ مَنْ أَحَبَّ حُسَيْنًا ، حُسَيْنٌ سِبْطٌ مِنَ الأَسْبَاطِ " .
سیدنا یعلیٰ عامری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک کھانے کی دعوت پر گئے جس میں انہیں بلایا گیا تھا وہاں سیدنا حسین رضی اللہ عنہ دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے آگے بڑھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پھیلا لیا تو وہ بچہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گرفت سے بچنے کے لئے) کبھی ادھر بھاگنے لگا کبھی ادھر بھاگنے لگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے ہنسا رہے تھے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑ لیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک ہاتھ اس کی ٹھوڑی کے نیچے رکھا اور دوسرا گدی کے نیچے رکھا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا سر اوپر کیا اور اپنا منہ ان کے منہ پر رکھ کر بوسہ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں اللہ تعالیٰ اس شخص سے محبت کرے جو حسین سے محبت رکھتا ہو، حسین واقعی نواسہ ہے۔