کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر بیان کہ حسن اور حسین سے محبت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے ساتھ مقرون ہے
حدیث نمبر: 6970
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ يَثِبَانِ عَلَى ظَهْرِهِ " ، فَيُبَاعِدُهُمَا النَّاسُ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : دَعُوهُمَا ، بِأَبِي هُمَا وَأُمِّي " مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّ هَذَيْنِ " .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر چڑھ گئے لوگوں نے انہیں پیچھے ہٹانا چاہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کو کرنے دو، میرے ماں باپ ان پر قربان ہوں جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے وہ ان دونوں سے بھی محبت رکھے۔