کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا کہ علیرضی اللہ عنہ فاطمہ رضی اللہ عنہا پر دوسرا نکاح کرے
حدیث نمبر: 6955
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، يَقُولُ : " إِِنَّ بَنِي هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، اسْتَأْذَنُونِي أَنْ يَنْكِحُوا ابْنَتَهُمْ عَلِيًّا عَلَى ابْنَتِي ، فَلا آذَنُ ، ثُمَّ لا آذَنُ ، إِِلا أَنْ يُحِبَّ عَلِيٌّ أَنْ يُطَلِّقَ ابْنَتِي ، وَيَنْكِحَ ابْنَتَهُمْ ، فَإِِنَّمَا ابْنَتِي بَضْعَةٌ مِنِّي ، يَرِيبُنِي مَا رَابَهَا ، وَيُؤْذِينِي مَا آذَاهَا " .
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ” بنو ہاشم بن مغیرہ نے مجھ سے یہ اجازت مانگی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی علی کے ساتھ کر دیں جبکہ میری بیٹی (پہلے ہی اس کی بیوی ہے) میں انہیں اجازت نہیں دوں گا میں انہیں ہرگز اجازت نہیں دوں گا البتہ اگر وہ چاہے تو میری بیٹی کو طلاق دیدے اور ان کی بیٹی کے ساتھ شادی کر لے میری بیٹی میرے جگر کا ٹکڑا ہے، جو چیز اسے خوش کرتی ہے وہ مجھے خوش کرتی ہے، مجھے وہ چیز بری لگتی ہے جو اسے بری لگتی ہے جو اسے تکلیف دیتی ہے وہ مجھے تکلیف دیتی ہے۔ “