کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر بیان کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت میں عورتوں کی سردار ہوگی سوائے مریم کے
حدیث نمبر: 6952
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : رَأَيْتُكِ أَكْبَبْتِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ فَبَكَيْتِ ، ثُمَّ أَكْبَبْتِ عَلَيْهِ الثَّانِيَةَ فَضَحِكْتِ ، قَالَتْ : " أَكْبَبْتُ عَلَيْهِ ، فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ مَيِّتٌ فَبَكَيْتُ ، ثُمَّ أَكْبَبْتُ عَلَيْهِ الثَّانِيَةَ ، فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أَوَّلُ أَهْلِهِ لُحُوقًَا بِهِ ، وَأَنِّي سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِِلا مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ فَضَحِكَتُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے فاطمہ بنت رسول اللہ سے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئیں اور پھر رونے لگیں پھر آپ دوسری مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکیں اور ہنسنے لگیں۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: جب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہونے لگا ہے، تو میں رونے لگ پڑی پھر میں دوسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں میں، میں سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آ کر ملوں گی اور یہ کہ میں اہل جنت کی تمام خواتین کی سردار ہوں صرف سیدہ مریم بنت عمران کا حکم مختلف ہے، اس بات پر میں ہنس پڑی۔