کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر خبر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو بکر اور عمر سے کیا کہا جب انہوں نے ان سے اپنی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے خطبہ مانگا اور انہوں نے اس میں ان سے اعراض کیا
حدیث نمبر: 6948
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ بِنَسَا ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أبيه ، قَالَ : " خَطَبَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَاطِمَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِِنَّهَا صَغِيرَةٌ ، فَخَطَبَهَا عَلِيٌّ ، فَزَوَّجَهَا مِنْهُ " .
ابن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لئے شادی کا پیغام بھیجا لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ چھوٹی ہے، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کے لئے پیغام بھیجا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شادی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کر دی۔