کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر وصف کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جب علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کے پاس زفاف کے لیے لایا گیا تو اس کے ساتھ کیا جہیز تھا
حدیث نمبر: 6947
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الْخَلالُ بِوَاسِطَ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : " جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ فِي خَمِيلَةٍ وَوِسَادَةِ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : الْخَمِيلَةُ : قَطِيفَةٌ بَيْضَاءُ مِنَ الصُّوفِ ، وَصَرِيفِينُ : قَرْيَةٌ بِوَاسِطَ .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جہیز میں ایک چادر اور چمڑے سے بنا ہوا تکیہ دیا تھا، جس کے اندر کھجور کے پتے بھرے ہوئے تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) خمیلہ اون سے بنی ہوئی سفید چادر کو کہتے ہیں اور صریفین واسط میں ایک بستی کا نام ہے۔