کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر کہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا قرآن کی تاویل پر لڑنا جیسے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نزول پر لڑتے تھے
حدیث نمبر: 6937
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِِنَّ مِنْكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ ، كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : لا ، قَالَ عُمَرُ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : لا ، وَلَكِنْ خَاصِفُ النَّعْلِ ، قَالَ : وَكَانَ أَعْطَى عَلِيًّا نَعْلَهُ يَخْصِفُهُ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” تم میں سے ایک شخص ایسا ہے جو قرآن کی تفسیر کے لیے لڑے گا، جس طرح میں نے اس کے نازل ہونے کی بنیاد پر لڑائی کی تھی۔ “ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میں ہوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میں ہوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں بلکہ وہ جوتے کو گانٹھنے والا ہو گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنا جوتا دیا تھا تاکہ وہ اسے گانٹھ دیں۔ “