کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: - ذکر وصف کہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا اپنے پرچم کے ساتھ اللہ کے کافر دشمنوں کی طرف نکلنا
حدیث نمبر: 6936
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ قَامَ ، فَخَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، " لَقَدْ فَارَقَكُمْ أَمْسِ رَجُلٌ مَا سَبَقَهُ الْأَوَّلُونََ وَلا يُدْرِكُهُ الآخِرُونَ ، لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُهُ الْمَبْعَثَ ، فَيُعْطِيهِ الرَّايَةَ ، فَمَا يَرْجِعُ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ ، جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ ، وَمِيكَائِيلُ عَنْ شِمَالِهِ ، مَا تَرَكَ بَيْضَاءَ وَلا صَفْرَاءَ إِِلا سَبْعَ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَضَلَتْ مِنْ عَطَائِهِ ، أَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَ بِهَا خَادِمًا " .
ہبیرہ بن یریم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو سنا وہ کھڑے ہوئے انہوں نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: (یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت سے اگلے دن کی بات ہے) ” اے لوگو! کل تم سے ایک ایسا شخص جدا ہو گیا جس سے کوئی سبقت نہیں لے جا سکا اور بعد والے اس تک پہنچ بھی نہیں سکتے اللہ کے رسول نے انہیں مہم پر روانہ کیا اور انہیں جھنڈا عطا کیا، تو وہ اس وقت تک واپس نہیں آئے جب تک اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح نصیب نہیں کر دی جبرائیل ان کے دائیں طرف تھے اور میکائیل ان کے بائیں طرف تھے انہوں نے سفید اور زرد (یعنی سونے اور چاندی) میں سے کچھ نہیں چھوڑا صرف سات سو درہم ہیں جو ان کی تنخواہ میں سے بیچ گئے تھے اور ان کا ارادہ یہ تھا کہ وہ اس کے ذریعے کوئی خادم خرید لیں گے۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين / حدیث: 6936
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2496). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الشيخين غير هبيرة بن يريم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6897»