کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اللہ جل وعلا کی علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے گناہوں کی مغفرت
حدیث نمبر: 6928
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا عَلِيُّ ، أَلا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ إِِذَا قُلْتَهُنَّ غُفِرَ لَكَ ، مَعَ أَنَّهُ مَغْفُورٌ لَكَ : لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ ، لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ " .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے علی! کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں کہ جب تم انہیں پڑھ لو گے تو تمہاری مغفرت ہو جائے گی باوجودیکہ وہ تمہارے لیے مغفور ہو۔ (وہ کلمات یہ ہیں) ” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جو بلند و برتر اور عظیم ہے اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے جو بردبار اور حلیم ہے اللہ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو سات آسمانوں اور عظیم عرش کا پروردگار ہے اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ “