کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن عفان کو جنت کی بشارت دینے کا حکم دیا
حدیث نمبر: 6910
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي حَائِطٍ وَأَنَا مَعَهُ ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَفْتَحَ ، فَقَالَ : " افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ " ، فَإِِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَاسْتَفْتَحَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ " ، فَإِِذَا هُوَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَاسْتَفْتَحَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ " ، فَإِِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں موجود تھے میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اسی دوران ایک شخص آیا اس نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لیے دروازہ کھول دو اور اسے جنت کی خوشخبری دیدو تو وہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے پھر ایک اور شخص آیا اس نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا:۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لیے دروازہ کھول دو اور اسے جنت کی خوشخبری دیدو تو وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لیے دروازہ کھول دو اور اسے جنت کی خوشخبری دیدو تو وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے۔