کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو اپنے بعد ابو بکر اور عمر کی اقتدا کا حکم دیا
حدیث نمبر: 6902
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سَالِمٍ الْمُرَادِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " إِِنِّي لا أَرَى بَقَائِي فِيْكُمْ إِِلا قَلِيلا ، فَاقْتَدُوا بِالَّذِينَ مِنْ بَعْدِي وَأَشَارَ إِِلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَاهْتَدُوا بِهَدْيِ عَمَّارٍ ، وَمَا حَدَّثَكُمُ ابْنُ مَسْعُودٍ ، فَاقْبَلُوهُ " .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا خیال ہے اب تمہارے درمیان میری موجودگی تھوڑے ہی عرصے کے لیے رہ گئی ہے، تو تم میرے بعد ان لوگوں کی پیروی کرنا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اور تم عمار کی ہدایت پر عمل پیرا ہونا اور جو چیز عبدالله بن مسعود تمہیں بیان کرے اسے قبول کر لینا۔