کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر بیان کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بعد زمین سے اٹھنے والے پہلے شخص تھے
حدیث نمبر: 6899
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَوْزَجَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَا أَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الأَرْضُ ، ثُمَّ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ عُمَرُ ، ثُمَّ آتِي أَهْلَ الْبَقِيعِ فَيُحْشَرُونَ مَعِي ، ثُمَّ أَنْتَظِرُ أَهْلَ مَكَّةَ حَتَّى يُحْشَرُوا بَيْنَ الْحَرَمَيْنِ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” میں وہ پہلا شخص ہوں جس کے لیے (قیامت کے دن) زمین کو شق کیا جائے گا (یعنی جو سب سے پہلے اپنی قبر سے اٹھے گا) پھر ابوبکر ہو گا پھر عمر ہو گا پھر میں اہل بقیع کی طرف آ جاؤں گا ان لوگوں کا حشر میرے ساتھ ہو گا پھر میں اہل مکہ کا انتظار کروں گا، یہاں تک کہ وہ لوگ دونوں حرموں کے درمیان اکٹھے کر دیئے جائیں گے۔ “