کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دین کی خبر دی
حدیث نمبر: 6890
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ ، رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ ، مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثَّدْيَيْنِ ، وَمِنْهَا مَا هُوَ أَسْفَلُ مِنْ ذَلِكَ ، وَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ ، فَقَالَ مَنْ حَوْلَهُ : مَا أَوَّلْتَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ ذَلِكَ ؟ قَالَ : الدِّينُ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” ایک مرتبہ میں سویا ہوا تھا میں نے دیکھا کہ لوگوں کو میرے سامنے پیش کیا گیا ان کے جسموں پر قمیضیں موجود تھیں کسی کی قمیض سینے تک تھی کسی کی اس سے کچھ نیچے تھی پھر میرے سامنے عمر کو پیش کیا گیا تو اس کی قمیض نیچے گھسٹ رہی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آس پاس موجود لوگوں نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کیا تعبیر کی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دین۔ “