کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر خبر جو اس بات کی دلیل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے
حدیث نمبر: 6871
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى بِالْمَوْصِلِ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أبيه ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ شَيْئًا ، فَقَالَ لَهَا : ارْجِعِي إِِلَيَّ ، فَقَالَتْ لَهُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَإِِنْ رَجَعْتُ فَلَمْ أَجِدْكَ تُعَرِّضُ بِالْمَوْتِ ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِِنَّ لَمْ تَجِدِينِي ، فَالْقَيْ أَبَا بَكْرٍ " .
محمد بن جبیر اپنے والد (سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا: (یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم واپس چلی جاؤ بعد میں میرے پاس آنا اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں پھر آؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ پاؤں؟ اس عورت کی مراد یہ تھی کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو چکا ہو تو میں کیا کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم مجھے نہ پاؤ تو ابوبکر سے مل لینا۔