کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر بیان کہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ جب غار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو ان کے ساتھ کوئی تیسرا بشر نہ تھا
حدیث نمبر: 6869
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ نَظَرَ تَحْتَ قَدَمِهِ لأَبْصَرَنَا مِنْ تَحْتِ قَدَمِهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا ظَنُّكَ بِاثْنَيْنِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا ؟ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: اگر ان (مشرکین) میں سے کوئی شخص اپنے پاؤں کے نیچے دیکھے تو اپنے پاؤں کے نیچے ہمیں دیکھ لے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسے دو لوگوں کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے جن کے ساتھ تیسرا اللہ تعالیٰ ہو۔