کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر بیان کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ کو قیامت کے دن جنت کے تمام دروازوں سے جنت میں بلایا جائے گا کیونکہ انہوں نے دنیا میں ہر طاعت سے وافر حصہ لیا
حدیث نمبر: 6866
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَن رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، نُودِيَ فِي الْجَنَّةِ : يَا عَبْدَ اللَّهِ ، هَذَا خَيْرٌ ، فَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصَّلاةِ ، دُعِيَ مِنْ بَابِ الصَّلاةِ ، وَمَنَ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجِهَادِ ، دُعِيَ مِنْ بَابِ الْجِهَادِ ، وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصَّدَقَةِ ، دُعِيَ مِنْ بَابِ الصَّدَقَةِ ، وَمَنَ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصِّيَامِ ، دُعِيَ مِنْ بَابِ الرَّيَّانِ " ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ، " هَلْ يُدْعَى أَحَدٌ مِنْ تِلْكَ الأَبْوَابِ كُلِّهَا ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : نَعَمْ ، وَأَرْجُو أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ " .
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص اللہ کی راہ میں (کسی بھی چیز کا) جوڑا خرچ کرے گا تو جنت میں یہ پکار کر کہا: جائے گا: اے اللہ کے بندے! یہ زیادہ بہتر ہے، جو لوگ نمازی ہوں گے انہیں نماز والے مخصوص دروازے سے بلایا جائے گا۔ جو لوگ جہاد کرنے والے ہوں گے انہیں جہاد کے دروازے سے بلایا جائے گا، جو لوگ صدقہ کرنے والے ہوں گے انہیں صدقے کے دروازے سے بلایا جائے گا، جو لوگ روزہ دار ہوں گے انہیں باب ریان سے بلایا جائے گا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں کیا کوئی ایسا شخص بھی ہو گا جسے ان تمام دروازوں سے بلایا جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں اور مجھے یہ امید ہے کہ تم ان لوگوں میں سے ایک ہو گے۔ “