کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ابو بکر بن ابی قحافہ صدیق رضی اللہ عنہ کا ذکر اور یہ سب کچھ ان کے ہاتھوں انجام پایا -
حدیث نمبر: 6854
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أبيه ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَأَيْتُ كَأَنِّي أُعْطِيتُ عُسًّا مَمْلُوءًا لَبَنًَا ، فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى تَمَلأْتُ ، فَرَأَيْتُهَا تَجْرِي فِي عُرُوقِي بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ ، فَفَضَلَتْ مِنْهَا فَضْلَةٌ ، فَأَعْطَيْتُهَا أَبَا بَكْرٍ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَذَا عِلْمٌ أَعْطَاكَهُ اللَّهُ حَتَّى إِِذَا تَمَلأْتَ مِنْهُ ، فَضَلَتْ فَضْلَةٌ ، فَأَعْطَيْتَهَا أَبَا بَكْرٍ ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَدْ أَصَبْتُمْ " .
سالم بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میں نے (خواب میں دیکھا) کہ مجھے ایک برتن دیا گیا ہے جو دودھ سے بھرا ہوا تھا میں نے اس میں سے پی لیا، یہاں تک کہ میں سیر ہو گیا تو میں نے محسوس کیا کہ وہ دودھ میری جلد اور گوشت کے درمیان رگوں کے اندر چل رہا ہے اس میں سے کچھ بچ گیا تو وہ میں نے ابوبکر کو دیدیا۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس سے مراد علم ہے، جو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کیا تھا، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بھر گئے اور یہ باقی بچ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو عطا کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے ٹھیک کہا: ہے۔ “