کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے آخر زمان میں باقی رہنے والوں کو کھجور کے چھانٹے سے تشبیہ دی
حدیث نمبر: 6852
أَخْبَرَنَا الْخَلِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ ابْنِ بِنْتِ تَمِيمِ بْنِ الْمُنْتَصِرِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ السُّكَّرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ بَيَانِ بْنِ بِشْرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ مِرْدَاسٍ الأَسْلَمِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " يُقْبَضُ الصَّالِحُونَ أَسْلافًا ، وَيُفْنَى الصَّالِحُونَ الأَوَّلُ فَالأَوَّلُ ، حَتَّى لا يَبْقَى إِِلا مِثْلُ حُثَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ لا يُبَالِي اللَّهُ بِهِمْ " .
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” نیک لوگوں کو اسلاف کے طور پر (دنیا سے) قبض کر لیا جائے گا اور نیک لوگ ایک ایک کر کے ختم ہو جائیں گے، یہاں تک کہ ایسے لوگ باقی رہ جائیں گے جو کھجوروں کے چھلکوں کی طرح (بے کار اور فضول ہوں گے) اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی پرواہ نہیں ہو گی۔ “