کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ قیامت اس وقت قائم ہوگی جب لوگ اپنے بازاروں اور کاموں میں مشغول ہوں گے
حدیث نمبر: 6845
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُشْكَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْرَجُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَتَقُومَنَّ السَّاعَةُ وَثَوْبُهُمَا بَيْنَهُمَا لا يَطْوِيَانِهِ وَلا يَتَبَايَعَانِهِ ، وَلَتَقُومَنَّ السَّاعَةُ وَقَدِ انْصَرَفَ بِلَبَنِ لِقْحَتِهِ لا يَطْعَمُهُ ، وَلَتَقُومَنَّ السَّاعَةُ وَهُوَ يَلُوطُ حَوْضَهُ لا يَسْقِيهِ ، وَلَتَقُومَنَّ السَّاعَةُ وَرَفَعَ لُقْمَتَهُ إِِلَى فِيهِ لا يَطْعَمُهَا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” قیامت ضرور ایسی حالت میں قائم ہو گی جب کہ (دو آدمیوں کا) کپڑا ان کے درمیان ہو گا وہ نہ تو اسے لپیٹ سکیں گے اور نہ ہی اس کا سودا طے کر سکیں گے۔ قیامت ضرور ایسی حالت میں قائم ہو گی کہ آدمی اپنی اونٹنی کا دودھ لے کر واپس جائے گا لیکن وہ اسے پی نہیں سکے گا۔ قیامت ضرور ایسی حالت میں قائم ہو گی جب کوئی شخص اپنے حوض کو درست کر رہا ہو گا لیکن اس میں سے پی نہیں سکے گا۔ قیامت ضرور ایسی حالت میں قائم ہو گی جب آدمی اپنا لقمہ اپنے منہ کی طرف بڑھائے گا لیکن اسے کھا نہیں سکے گا۔ “