کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اللہ جل وعلا کی یاجوج و ماجوج کی اولاد سے نسل کی کثرت
حدیث نمبر: 6828
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الأَوْدِيِّ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ أَقَلُّ مَا يَتْرُكُ أَحَدُهُمْ لِصُلْبِهِ أَلْفًا مِنَ الذُّرِّيَّةِ ، وَإِِنَّ مِنْ وَرَائِهِمْ أُمَمًا ثَلاثَةً : مِنْسَكٌ وَتَاوِيلٌ وَتَارِيسٌ ، لا يَعْلَمُ عَدَدَهُمْ إِِلا اللَّهُ " .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بے شک یاجوج اور ماجوج میں سے سب سے کم تر وہ شخص ہو گا، جس کی پشت سے اس کی اولاد ایک ہزار ہو گی اور ان کے بعد تین گروہ آئیں گے منسک، تاویل اور تاریس، ان کی تعداد کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہی ہے۔ “