کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ عیسیٰ ابن مریم جب نازل ہوگا تو لوگوں سے اسلام کے لیے لڑے گا
حدیث نمبر: 6821
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ آدَمَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الأَنْبِيَاءُ كُلُّهُمْ إِِخْوَةٌ لِعَلاتٍ ، أُمَّهَاتُهُمْ شَتَّى وَدِينُهُمْ وَاحِدٌ ، وَأَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ، إِِنَّهُ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ ، وَإِِنَّهُ نَازِلٌ ، إِِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَاعْرِفُوهُ : رَجُلٌ مَرْبُوعٌ إِِلَى الْحُمْرَةِ وَالْبَيَاضِ بَيْنَ مُمَصَّرَيْنِ كَأَنَّ رَأْسَهُ يَقْطُرُ وَإِِنْ لَمْ يُصِبْهُ بَلَلٌ ، فَيُقَاتِلُ النَّاسَ عَلَى الإِِسْلامِ ، فَيَدُقُّ الصَّلِيبَ ، وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ ، وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ ، وَيُهْلِكُ اللَّهُ فِي زَمَانِهِ الْمِلَلَ كُلَّهَا إِِلا الإِِسْلامَ ، وَيُهْلِكُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ ، وَتَقَعُ الأَمَنَةُ فِي الأَرْضِ حَتَّى تَرْتَعَ الأُسْدُ مَعَ الإِِبِلِ ، وَالنِّمَارُ مَعَ الْبَقَرِ ، وَالذِّئَابُ مَعَ الْغَنَمِ ، وَيَلْعَبَ الصِّبْيَانُ بِالْحَيَّاتِ لا تَضُرُّهُمْ ، فَيَمْكُثُ فِي الأَرْضِ أَرْبَعِينَ سَنَةً ، ثُمَّ يُتَوَفَّى ، فَيُصَلِّي عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ ، صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” تمام انبیاء علاتی بھائی ہیں ان کی مائیں مختلف ہیں ان کا دین ایک ہے اور میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ عیسیٰ بن مریم کے قریب ہوں، کیونکہ میرے اور ان کے درمیان کوئی اور نبی نہیں ہے وہ نزول کریں گے جب تم انہیں دیکھو گے تو انہیں پہچان لو گے وہ ایک ایسے شخص ہیں جن کا رنگ سرخ و سفید ہے ان کا قد درمیانہ ہو گا ان کے سر سے پانی کے قطرے ٹپکتے ہوئے محسوس ہوں گے اگرچہ وہ گیلا نہیں ہو گا وہ اسلام کے لئے لوگوں کے ساتھ لڑائی کریں گے وہ صلیب کو توڑ دیں گے خنزیر کو مار دیں گے جزیے کو ختم کر دیں گے اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں اسلام کے علاوہ دیگر تمام مذاہب کو ختم کر دے گا اور مسیح دجال کو ختم کر دے گا اور زمین میں امن قائم ہو جائے گا، یہاں تک کہ شیر اونٹ کے ساتھ، چیتا گائے کے ساتھ، بھیڑیے بکریوں کے ساتھ چر رہے ہوں گے، بچے سانپوں کے ساتھ کھیلیں گے وہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام زمین میں چالیس سال تک رہیں گے پھر ان کا انتقال ہو جائے گا مسلمان ان کی نماز جنازہ ادا کریں گے اللہ تعالیٰ کا درود ان پر نزول ہو۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6821
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (6775). تنبيه!! رقم (6775) = (6814) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6782»