کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ عیسیٰ ابن مریم کے نزول پر بغض، حسد اور دشمنی کا خاتمہ صلوات اللہ علیہ
حدیث نمبر: 6816
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ مِينَاءَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَن رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيَنْزِلَنَّ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَادِلا ، فَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ ، وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ ، وَلَيَضَعَنَّ الْجِزْيَةَ ، وَلَتُتْرَكَنَّ الْقِلاصُ فَلا يُسْعَى عَلَيْهَا ، وَلَتَذْهَبَنَّ الشَّحْنَاءُ وَالتَّبَاغُضُ وَالتَّحَاسُدُ ، وَلَيَدْعُوَنَّ إِِلَى الْمَالِ فَلا يَقْبَلُهُ أَحَدٌ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” سیدنا عیسیٰ بن مریم انصاف کرنے والے عادل حکمران کے طور پر نزول کریں گے وہ صلیب کو توڑ دیں گے خنزیر کو مار دیں گے جزیے کو ختم کر دیں گے اونٹنیوں کو چھوڑ دیا جائے گا (ان کی زکوۃ لینے) کی کوشش نہیں کی جائے گی۔ آپس کا کینہ بغض اور حسد ختم ہو جائے گا وہ لوگوں کو مال کی طرف بلائیں گے لیکن کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6816
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «قصة نزول المسيح - عليه السلام -» (ص 59): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6777»