کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس علامت کی جو دجال کے فتنے سے آدمی کی نجات کی شناخت کراتی ہے
حدیث نمبر: 6807
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الدَّجَّالَ ، فَقَالَ : " لَفِتْنَةُ بَعْضِكُمْ أَخْوَفُ عِنْدِي مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ ، إِِنَّهَا لَيْسَتْ مِنْ فِتْنَةٍ صَغِيرَةٍ وَلا كَبِيرَةٍ إِِلا تَتَّضِعُ لِفِتْنَةِ الدَّجَّالِ ، فَمَنْ نَجَا مِنْ فِتْنَةِ مَا قَبْلَهَا نَجَا مِنْهَا ، وَإِِنَّهُ لا يَضُرُّ مُسْلِمًا ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ ، مُهَجَّاةٌ : كَ ، فَ ، رَ " .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: تمہارا (آپس کا اختلاف) میرے نزدیک دجال کے فتنے سے زیادہ خوف زدہ کرنے والا ہے، ہر چھوٹا اور بڑا فتنہ دجال کے فتنے کا پیش خیمہ ہو گا جو شخص اس سے پہلے کے فتنے سے نجات پا لے گا وہ اس سے بھی نجات پا لے گا اور یہ کسی مسلمان کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا، کیونکہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ہجوں میں ” ک ف ر “ (یعنی کافر) لکھا ہوا ہو گا۔