کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ دجال کی پیروی، ہم اللہ سے ان کے شر سے پناہ مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 6798
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْخَلِيلِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَتْبَعُ الدَّجَّالَ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ يَهُودِ أَصْبَهَانَ ، عَلَيْهِمُ الطَّيَالِسَةُ " .
ربعی بن حراش بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہما ایک جگہ اکٹھے ہوئے تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں یہ بات جانتا ہوں کہ دجال کے ساتھ کیا چیز ہو گی اس کے ساتھ آگ کی ایک نہر ہو گی اور پانی کی ایک نہر ہو گی، جسے لوگ یہ سمجھیں گے کہ وہ آگ ہے وہ درحقیقت پانی ہو گا اور جسے لوگ یہ سمجھیں گے کہ وہ پانی ہے وہ درحقیقت آگ ہو گی، تم میں سے جو شخص ایسی صورت حال کو پائے اور وہ پانی پینا چاہتا ہو، تو وہ اس میں سے پئے جو اسے آگ لگ رہا ہو وہ پانی کو پا لے گا۔
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6798
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3080): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6760»