کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ آخر زمان میں لوگوں کا دعا اور طہارت میں زیادتی کرنا
حدیث نمبر: 6763
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْعَلاءِ ، قَالَ : سَمِعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُغَفَّلِ ابْنًا لَهُ ، وَهُوَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ إِِنِّي أَسْأَلُكَ الْقَصْرَ الأَبْيَضَ عَنْ يَمِينِ الْجَنَّةِ ، قَالَ : يَا بُنَيَّ ، إِِذَا سَأَلْتَ ، فَاسْأَلِ اللَّهَ الْجَنَّةَ ، وَتَعَوَّذْ بِهِ مِنَ النَّارِ ، فَإِِنِّي سَمِعْتُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يَعْتَدُونَ فِي الدُّعَاءِ وَالطُّهُورِ " .
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے انہوں نے اپنے ایک بیٹے کو دعا میں یہ کہتے ہوئے سنا۔ ” اے اللہ! میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ جب میں جنت میں داخل ہوں تو مجھے جنت کے دائیں طرف سفید محل ملے۔ تو سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے تم اللہ تعالیٰ سے جنت مانگو اور جہنم سے اس کی پناہ مانگو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” عنقریب اس امت میں ایسے لوگ آئیں گے جو دعا مانگنے اور طہارت حاصل کرنے میں حد سے تجاوز کریں گے۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت جریری نے یزید بن عبداللہ کے حوالے سے اور ابونعامہ کے حوالے سے سنی ہے، تو یہ دونوں طرق محفوظ ہیں۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6763
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (86). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6725»