کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ ان کے بعد یمن، شام اور عراق کی فتح ہوگی صلی اللہ علیہ وسلم
حدیث نمبر: 6673
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " تُفْتَحُ الْيَمَنُ ، فَيَأْتِي قَوْمٌ يَبُسُّونَ ، فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ، وَتُفْتَحُ الشَّامُ ، فَيَأْتِي قَوْمٌ فَيَبُسُّونَ ، فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ، وَتُفْتَحُ الْعِرَاقُ ، فَيَأْتِي قَوْمٌ فَيَبُسُّونَ ، فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ " ، قَالَ الشَّيْخُ : يَبُسُّونَ : أَيْ يَنْسِلُونَ .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” حیرہ میرے سامنے کتے کے دانتوں کی طرح کی شکل میں پیش کیا گیا تم لوگ عنقریب اسے فتح کر لو گے ایک صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! بقیلہ کی بیٹی مجھے ہبہ کر دیجئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہاری ہوئی۔ لوگوں نے وہ لڑکی اس شخص کو دیدی پھر اس لڑکی کا باپ آیا اور بولا: کیا تم اسے فروخت کرو گے۔ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس لڑکی کے باپ نے دریافت کیا: کتنے کے عوض؟ میں نے اس سے کہا: تم جو چاہو فیصلہ کر دو۔ لڑکی کے باپ نے کہا: ایک ہزار درہم کے عوض میں۔ اس شخص نے کہا: ٹھیک ہے (بعد میں) اس شخص سے کہا: گیا اگر تم تیس ہزار درہم کہہ دیتے (تو یہ مناسب تھا) اس نے کہا: کیا ایک ہزار سے زیادہ بھی کوئی عدد ہوتا ہے۔