کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر جو حدیث کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتی ہے کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفاء صرف بارہ ہوں گے
حدیث نمبر: 6661
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ الْجَوْهَرِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ " ، فَلَمَّا رَجَعَ إِِلَى مَنْزِلِهِ ، أَتَتْهُ قُرَيْشٌ ، قَالُوا : ثُمَّ يَكُونُ مَاذَا ؟ قَالَ : " ثُمَّ يَكُونُ الْهَرْجُ " .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” بارہ خلفاء تک اسلام غالب رہے گا۔ راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بات ارشاد فرمائی جو میں سمجھ نہیں سکا میں نے اپنے والد سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ہے: تو انہوں نے بتایا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے) ان سب خلفاء کا تعلق قریش سے ہو گا۔ “