کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسيلمہ اور عنسی کے بارے میں رؤيا
حدیث نمبر: 6653
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَأَيْتُ فِيَ يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ ، فَنَفَخْتُهُمَا ، فَطَارَا ، فَأَوَّلْتُهُمَا الْكَذَّابَيْنِ : مُسَيْلِمَةَ وَالْعَنْسِيَّ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مسیلمہ ایک بڑا لشکر لے کر آیا یہاں تک کہ انہوں نے ایک کھجوروں کے باغ میں پڑاؤ کیا۔ اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی کہ وہ یہ کہتا ہے کہ اگر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعد مجھے اپنا نائب مقرر کر دیں تو میں ان کی پیروی کر لوں گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ کے ساتھ سیدنا ثابت بن قیس بن شماس تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں ایک شاخ تھی۔ آپ مسیلمہ کے پاس آ کر ٹھہرے پھر آپ نے فرمایا: اگر تم مجھ سے یہ شاخ مانگو تو میں تمہیں یہ بھی نہیں دوں گا اور اگر تم منہ پھیر کے چلے جاتے ہو تو اللہ تعالیٰ تمہارے پاؤں کاٹ دے گا۔ یہ ثابت میری طرف سے تمہیں جواب دیدے گا میرا تمہارے بارے میں یہ خیال تھا کہ تم وہی شخص ہو جس کے بارے میں مجھے خواب میں دکھایا گیا تھا۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خوابوں کے بارے میں تحقیق کی تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” ایک مرتبہ میں سویا ہوا تھا مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ میرے دونوں ہاتھوں میں سونے سے بنے ہوئے دو کنگن ہیں۔ میں ان دونوں کی وجہ سے بڑا پریشان ہوا تو میری طرف یہ بات وحی کی گئی کہ میں ان پر پھونک ماروں، میں نے ان پر پھونک ماری تو وہ دونوں اڑ گئے، میں نے اس کی تاویل یہ کی کہ اس سے مراد وہ دونوں کذاب ہیں جن کا ظہور میرے بعد ہو گا۔ ایک عنسی ہے، جو صنعاء کا رہنے والا ہے اور ایک مسیلمہ ہے، جو یمامہ کا رہنے والا ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6653
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6619»