کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کو بحرین کی طرف سے فتنوں کے وقوع کی توقع تھی اس کی وصف
حدیث نمبر: 6650
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي إِِبْرَاهِيمُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ مَعْقِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ كَذَّابِينَ ، مِنْهُمْ صَاحِبُ الْيَمَامَةِ ، وَمِنْهُمْ صَاحِبُ صَنْعَاءَ الْعَنْسِيُّ ، وَمِنْهُمْ صَاحِبُ حِمْيَرَ ، وَمِنْهُمُ الدَّجَّالُ وَهُوَ أَعْظَمُهُمْ فِتْنَةً " ، قَالَ : وَقَالَ أَصْحَابِي : قَالَ : هُمْ قَرِيبٌ مِنْ ثَلاثِينَ كَذَّابًا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک 30 دجالوں کا خروج نہیں ہو گا جن میں سے ہر ایک یہ کہتا ہو گا کہ وہ اللہ کا رسول ہے یہاں تک کہ مال عام ہو جائے گا۔ فتنے ظاہر ہوں گے اور حرج بکثرت ہو گا۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! حرج سے مراد کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قتل، قتل۔