کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر دوسری خبر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 6637
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : " لَقَدْ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامًا ، فَحَدَّثَنَا مَا هُوَ كَائِنٌ بَيْنَنَا وَبَيْنَ السَّاعَةِ ، مَا بِي أَقُولُ لَكُمْ : إِِنْ كُنْتُ وَحْدِي ، وَقَدْ كَانَ مَعِي غَيْرِي ، حَفِظَ ذَاكَ مَنْ حَفِظَهُ ، وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ " .
سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ جن کا نام عمرو بن اخطب ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی پھر آپ منبر پر چڑھے۔ آپ نے خطبہ دیا یہاں تک کہ ظہر کا وقت ہو گیا پھر آپ منبر سے نیچے اترے آپ نے نماز ادا کی پھر آپ منبر پر چڑھے۔ آپ نے ہمیں خطبہ دیا، یہاں تک کہ عصر کا وقت ہو گیا پھر آپ منبر سے نیچے اترے۔ آپ نے نماز ادا کی پھر آپ منبر پر چڑھے۔ آپ نے ہمیں خطبہ دیا یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا۔ آپ نے ہمیں بتایا: جو کچھ ہو چکا ہے اور جو کچھ ہو گا، تو جس شخص نے اس بات کو مجھ سے زیادہ یاد رکھا وہ ہم میں سب سے زیادہ علم رکھنے والا تھا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6637
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (8/ 172). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 6603»