کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط (مکاتیب) کا بیان - ذکر کہ مشرکین نے مختلف حالات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تحقیر کی
حدیث نمبر: 6565
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرائيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جُنْدُبًا الْبَجَلِيَّ ، يَقُولُ : " أَبْطَأَ جِبْرِيلُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ : قَدْ وُدِّعَ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ : مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى سورة الضحى آية 3 " .
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے۔ آپ ایک یا دو رات تک کھڑے نہیں ہو سکے۔ (یعنی باہر تشریف نہیں لائے) تو ایک خاتون آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ اس نے عرض کی، اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرا خیال ہے آپ کے شیطان نے آپ کو چھوڑ دیا ہے تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ” چاشت کے وقت کی قسم ہے اور رات کی قسم ہے جب وہ چھا جائے، تمہارے پروردگار نے نہ تو تمہیں چھوڑا ہے اور نہ ہی ناپسند کیا ہے۔ “