کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط (مکاتیب) کا بیان - ذکر کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بکر بن وائل کو خط لکھا
حدیث نمبر: 6558
أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الطَّاحِيُّ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَخِيهِ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِِلَى بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ : " مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِِلَى بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ أَنْ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا " ، قَالَ : فَمَا قَرَأَهُ إِِلا رَجُلٌ مِنْهُمْ مِنْ بَنِي ضُبَيْعَةَ ، فَهُمْ يُسَمَّوْنَ بَنِي الْكَاتِبِ .
سیدنا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بکر بن وائل کو خط لکھا۔ ” محمد جو اللہ کے رسول ہیں ان کی طرف سے بکر بن وائل کی طرف (یہ خط ہے) تم لوگ اسلام قبول کر لو تم لوگ سلامت رہو گے۔ “ راوی بیان کرتے ہیں: تو یہ خط ان میں سے ایک شخص نے پڑھا جس کا تعلق بنو ضبیعہ سے تھا۔ اسی لئے ان کا نام بنو کاتب ہے (یعنی وہ پڑھنا لکھنا جانتے تھے)