کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: معجزاتِ کا بیان - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ذکر کردہ وضو میں اللہ کا نام لیا
حدیث نمبر: 6544
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، وَقَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : طَلَبَ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضُوءًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَلْ مَعَ أَحَدٍ مِنْكُمْ مَاءٌ ؟ " فَوَضَعَ يَدَهُ فِي الْمَاءِ ، ثُمَّ قَالَ : " تَوَضَّئُوا بِاسْمِ اللَّهِ " ، فَرَأَيْتُ الْمَاءَ يَجْرِي مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَتَوضَّئُوا حَتَّى تَوَضَّئُوا مِنْ عِنْدِ آخِرِهِمْ ، قَالَ ثَابِتٌ لأَنَسٍ : كَمْ تُرَاهُمْ ؟ ، قَالَ : نَحْوًا مِنْ سَبْعِينَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب نے وضو کے لئے پانی تلاش کیا (وہ انہیں نہیں ملا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم میں سے کسی کے پاس پانی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس پانی میں رکھا اور پھر فرمایا اللہ کا نام لے کر وضو کرنا شروع کرو۔ (راوی کہتے ہیں:) تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے پانی کو جاری ہوتے ہوئے دیکھا ان لوگوں نے وضو کر لیا، یہاں تک کہ وہاں موجود ہر فرد نے وضو کر لیا۔ ثابت نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا: ان لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: تقریباً ستر لوگ تھے۔