کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: معجزاتِ کا بیان - ذکر خبر جو علم کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتی ہے کہ یہ ہمارے پہلے ذکر کردہ خبروں کے خلاف ہے
حدیث نمبر: 6541
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ إِِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أَصَابَ النَّاسُ عَطَشٌ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ ، فَجَهِشَ النَّاسُ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " فَوَضَعَ يَدَهُ فِي مَاءٍ ، فَرَأَيْتُ الْمَاءَ مِثْلَ الْعُيُونِ " ، قَالَ : قُلْتُ : كَمْ كُنْتُمْ ؟ قَالَ : لَوْ كُنَّا ثَلاثَ آلافٍ ، لَكَفَانَا ، وَكُنَّا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے دن لوگوں کو پیاس لاحق ہو گئی۔ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک پانی میں رکھا تو وہ پانی چشموں کی طرح ہو گیا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی۔ انہوں نے فرمایا: اگر ہم تین ہزار بھی ہوتے تو وہ ہمارے لئے کفایت کر جاتا ویسے ہماری تعداد پندرہ سو تھی۔